سوات:مینگورہ شہر کے علاقہ بارامہ میں چور گروہ سر گرم ہوگیا۔ ایک ہفتہ کے دوران چار گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ اہلِ علاقہ کے مطابق چور رات کے وقت گھر میں داخل ہوکر گھروں کا صفایا کرتے ہیں۔ اس ہفتے کے دوران رحمت علی، ایاز، لیاقت علی اور ایک کرایہ دار کے گھر میں چوری کی وارداتیں ہوئیں۔