سوات پولیس کی کارروائی، راہزنی میں ملوث گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم و موٹرسائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی روڈ پر کچھ دن پہلے دو راہزنی کی واقعات رونما ہوئے تھے جس میں راہزنوں نے بندوق کی نوک پر 65 ہزار روپے چھینے جبکہ دوسرے واقع میں ایک شخص سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور ایک عدد موٹر سائیکل چھینا گیا تھا. جس سے علاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل چکا تھا. واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان نے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کو واقع میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کی احکامات جاری کئے. ڈی پی او سوات ذاہد نواز مروت نےایس پی اپر خانخیل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کر رہے تھے. ٹیم میں ایس ایچ او خوازہ خیلہ، OII خوازہ خیلہ سمیت پولیس جوانان اور سی ٹی ڈی کے جوانان شامل تھی. تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کو بریک بینی سے دیکھ کر مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا. تفتیش کے دوران پولیس نے مشتبہ افراد میں اصل ملزم تک رسائی حاصل کی، جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے. جن کو خوازہ خیلہ پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مبلغ 235000ہزار روپے، دو عدد پستول، دو عدد کلاشنکوف بمعہ 24 عدد کارتوس، ایک عدد رائفل چائینہ 7.62 بور اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالودود ولد جہانگیر، قہار ولد جہانگیر، غنی ولد محمد ذادہ اور معاون قیصر ولد عقل مند ساکنان خوازہ خیلہ شامل ہیں.