ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان کی نگرانی میں ضلع سوات میں پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ میں پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے پولیو مہم میں تعینات تمام ٹیمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ضلعی انتظامیہ سوات بھی انسدادِ پولیو مہم میں تمام تر انتظامات کو کامیاب بنانے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کفایت اللہ کوآرڈینیٹر ڈی ایچ او آفس سوات نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98سوات کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا  انہوں نے بتایا کہ 23 مئی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، انسداد پولیومہم کا ہدف 4 لاکھ 52 ہزار 818  بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے،پہلے 4دن میں پولیو کے میل اور فیمیل کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم  بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں 1847 پولیو ورکرز ٹیمیں اور 394 سپروائزی سٹاف مصروف عمل ہے جو بطور فرنٹ لائن اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں ڈی ایچ او سوات اور دیگر متعلقہ افسران شرکت کرتے ہیں جو پولیو مہم سے متعلق پراگریس، پلان اور ایشو کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کرتے ہیں اور اجلاس کی روشنی میں ضروری فیصلے کئے جاتے ہیں