ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت، انسپکٹر شہشاہ خان کو بہترین کارکردگی پر توصفیی سند اور نقد انعام دے رہے ہیں۔
انسپکٹر شہنشاہ جو کسی تعارف کا محتاج نہیں نہات شریف، عزت دار اور ایماندار آفیسر ہے۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے آج اُن کو اپنے دفتر بلا کر اُن کی عزت افزائی کی اور اُن کو توصیفی سند کے ساتھ ساتھ نقد انعام سے بھی نوازا۔ انہوں نے پولیس سروس جوائن کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری کے ساتھ سر انجام دی۔ موصوف تھانہ شموزی میں بطور ایس ایچ اُو تعینات تھے۔ ڈی پی اُو سوات نے اُن کو بہترین کارکردگی کے تحت اج ایس ایچ اُو تھانہ مدین تعینات کرنے کا حکم جاری کیا۔