یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکیٹ کا 43 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر کی زیرصدارت منعقد ہوا. اجلاس کے دیگر شرکاء میں جسٹس ریٹائرڈ غضنفرخان, پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور, پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی سابقہ وائس چانسلر و نمائندہ گورنر خیبر پختونخواہ، یونیورسٹی آف سوات کے ڈینز اور دیگر سینڈیکیٹ ممبران شامل تھے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
اجلاس میں متعدد امور زیر غور لائے گئے. 19ویں فنانس اور پلاننگ کمیٹی کے سفارشار ت کو منظور کیا گیا, جبکہ چھٹے اور ساتویں سلیکشن کمیٹی کے سفارشات سمیت, 33ویں ٹیکنیکل ریویو کمیٹی کے سفارشات پر بحث اور منظوری دی گئ. اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور شعور فاونڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی بھی توثیق دی گئ.
اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے تمام ممبران کی تعاون اور میٹنگ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔