سوات(مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس لوگوں کے اندراج میں پسند نا پسند سے کام لے رہی ہے، صرف پی ٹی آئی کے لوگوں کا اندراج کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کیوجہ سے پوری عوام متاثر ہوئی ہے، حکومت کا ٹائیگر فورس کے نام پر نیا شوشہ چھوڑ کر غریب عوام کی حق تلفی کا ارادہ ہے، مینگورہ کے یونین کونسل رنگ محلہ، رحیم آباد اور مختلف علاقوں میں سروے ٹیموں کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہے کہ وہ اندراج میں پسند نا پسند سے کام لے رہی ہے، مرکزی و صوبائی حکومت اور سوات انتظامیہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے غریب عوام کا چاہے جن کا تعلق ہرپارٹی سے ہو کا اندراج یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ایک طرف پوری دُنیا اور پاکستان کو کورونا وائرس جیسے جان لیوا مرض کا سامنا ہے اور دوسری جانب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹائیگر فورس غریب عوام کے اندراج میں من پسندی سے کام لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اندراج میں پسند نا پسند کی اطلاعات مل رہی ہے جس کے باعث عوام میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے حکومت اس سلسلے میں بروقت اقدامات اُٹھاتے ہوئے لوگوں کا اندراج یقینی بنائے اوراس ضمن میں مرکزی و صوبائی حکومتیں اور ضلع سوات انتظامیہ فوری طور پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔