سوات(مارننگ پوسٹ)چئیرمن ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سوات میں مشاعروں اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے عظیم الشان مشاعرہ کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعرا و ادباء حقیقی دانشور اور قوم کے دل و دماغ ہوتے ہیں اباسین یوسفزئی آسمان ادب کا درخشندہ ستارہ ہے جس نے اپنی زندگی میں لاکھوں قدردان اور پرستار کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی ایس کالج رحیم آباد مینگورہ میں جشن اباسین سے خطاب کرتے ہوئے کیا پشتو کے زندہ جاوید شاعر و دانشور پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کے اعزاز میں منعقدہ اس پروقار تقریب اور مشاعرے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے بھی خطاب کیا جنہوں نے شعراء کو قوم کے حقیقی ترجمان اور غم خوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آزادی اور حریت کی تمام تحاریک میں شعراء کا عمل دخل رہا ہے ایشیاء میں علامہ اقبال نے اپنے انقلابی اشعار سے مسلمانان برصغیر جبکہ یورپ میں سولن نے اپنی شعلہ بیانی سے یونان کی غلام قوموں میں آزادی کی روح پھونکی پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے صوبے بھر سے سوات آئے شعراء و ادباء کی طرف سے انکی ادبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اتنے عظیم الشان مشاعرہ کے انعقاد پر پختونخوا ریڈیو، نڑیوال ادبی تڑون اور نشئی نوجوانوں کی بحالی کی تحریک نوے ژوند کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے صوبائی حکومت سے پشتو کی بطور مادری زبان ترویج اور لینگویج اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جس کا چئیرمن ڈیڈیک نے ہر سطح پر سنجیدگی سے غور کا یقین دلایا اور کہا کہ اس ضمن میں جلد مناسب اعلان متوقع ہے اس موقع پر پروفیسر اباسین یوسفزئی، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ، ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج سعید وزیر، ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی، ڈی پی او سوات اشفاق انور اور ایس پی آپریشن سوات خان خیل خان جو بہترین خدمات پر ایوارڈ جبکہ ریڈیو پاکستان کے سینئر انجینئر حمید گل، کبل پریس کلب کے صدر علی شیر میاں، محکمہ اطلاعات کے فوٹوگرافر ناصر علی، شعراء یوسف حیران، طارق دانش، طاہر خان، فضل معبود اور دیگر کئی اہل قلم کو یادگاری شیلڈ اور اسناد دی گئیں۔
سوات میں مشاعروں اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے عظیم الشان مشاعرہ کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان
