مینگورہ:نو منتخب چیئر مین امانکوٹ رستم خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاواور لوگوں میں آگا ہی پیداکرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اپنابھرپور کردار ادارکریں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنی دفتر میں ڈینگی وائرس بچاوں بارے اہم میٹنگ میں کہی ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈینگی مر ض سے بچاو صر ف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ممکن ہے ، ڈینگی کی افزائش کھڑے پانی میں ہوتا ہے لہزا علاقہ عوام گھروں اور محلوں میں پانی کو کھڑا نہ رہنے دیں ،کھڑکیاں بند جبکہ بند آستین والے کپڑے استعمال کریں ، پانی والے برتن کو ڈھانپ کر رکھیں ڈینگی مر ض سے بچاو اور احتیاطی تدابیر حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے علما ء کرام جمعہ کے خطبات ،اساتذہ صبح اسکول اسمبلی اور صحافی الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذر یعے لوگوں میں شعور اجاگرکریں ۔