مٹہ: سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ اویشہ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی مٹہ پیر زر بادشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سابق کونسلر بہادر خان اور مخالف فریق ابراہیم خان کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین سے دو، دو افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بہادر خان فریق نے مخالف فریق کے چار اور ابرہیم خان نے بہادر خان فریق کے 6افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کردیا۔
سوات ،مٹہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ،4 افراد شدید زخمی
