ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی نے بچوں کی دماغی شعبہ میں ایف سی پی ایس چائلڈ نیو را لوجی کی ڈگری حاصل کر لی جو کہ صوبے میں پہلی دفعہ یہ اعزاز کسی نے حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے علاقے مٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی نے بچوں کے دماغی امراض میں ایف سی پی ایس چائلڈ نیو رولوجی کی ڈگری حاصل کر لی۔ ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی خیبرپختونخوا کی واحد ایف سی پی ایس چائلڈ نیورالوجسٹ ہونگے، اس سے پہلی خیبرپختونخوا کی عوام ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں اپنے بچوں کو علاج کیلئے لے جایا کرتے تھے۔ اور اب بھی پختونخواہ میں کسی بھی ہسپتال میں چائلڈ نیورالوجی وارڈ نہیں ہے۔ ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی خیبرپختونخوا کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی نے پہلی ایف سی پی ایس جنرل پیڈذ(پاکستان) ایم آر سی پی سی ایچ اور ڈی سی ایچ (انگلینڈ )ایم آر سی پی ( آئرلینڈ )ایم آر سی پی ایس (گلاسگو ) سے ڈگریاں حاصل کر چکی ہیں۔ اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں کسی نے چلڈرن میں میں اتنی ڈگریاں نہیں لی ہے۔ موصوف بچوں کے امراض میں بہت عبور رکھتے ہیں مثلا جنسیاتی بیماریاں جو کہ عموما ایک ہی خاندان میں شادی کرنے سے بچوں میں ہوتی ہے جیسے کہ پیدائشی معذوری، مرگی ،بچوں کو دورے جھٹکے وغیرہ اور بچوں کا ضد کرنا بستر پر پیشاب کرنا وغیرہ
خیبر پختونخوا کے لئے اعزاز،سوات کے ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی نے چائلڈ نیو را لوجی کی ڈگری حاصل کر لی
