سوات: دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دریا کے حدود میں جاری غیر قانونی مائیننگ بشمول بجری اور ریت نکالنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پابندی کا اطلاق کیا گیا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سےدریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ لاحق ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جابجا کھدائی والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اور ملیریا جیسےمچھر پلنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ضلع میں صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہےہیں۔ حکم نامے میں غیرقانونی مائیننگ کو حفاظتی پشتوں، پلوں اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی وجہ گردانا گیا ہے اور کہا گیا ہے کھدائی سےمون سون میں سیلابی صورتحال اختیار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انہی وجوہات کی بناء پر پابندی کا اطلاق لازم ہوگیا تھا۔پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی
عمل میں لائی جائے گی.
مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سےدریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ، دفعہ144 نافذ
