وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو امپورٹڈ حکومت کو جلدی ہٹانا ہے، یہ انٹرنیشنل سلیکٹڈ حکومت ہے جو بیرونی سازش کے تحت قائم ہوئی ہے،وفاقی حکومت میرے خلاف جتنی کمیٹاں بنانا چاہتی ہے بنالے، میں صوبے کا منتخب وزیر اعلی ہوں اپنے لوگوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، وزیر اعلی امپورٹڈ حکومت جو چاہے کر لے ہم اپنا کام کریں گے، میرے خلاف بننے والی کمیٹی کا سربراہ ایک مجرم اور قاتل ہے، امپورٹڈ وزیر داخلہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مرکزی کردار ہے، منشیات کے کیس میں وزیر داخلہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے جارہا ہے، وزیر اعلی امپورٹڈ حکومت نے ہمارے پر امن مارچ کے شراکاء پر بدترین تشدد کیا، آٹک پنجاب کا حصہ اور بحیثیت وزیر اعلی مجھے پنجاب میں داخلے سے روک دیا گیا، محمود خان ملک میں آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا آئینی حق ہے، وزیر اعلی اس سلسلے میں کل کابینہ اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا،امپورٹڈ حکومت نے میرے خلاف تین مقدمات درج کئے، جتنی مرضی میرے خلاف مقدمے درج کئے جائیں میں پیچھے ہٹنے والا نہیں، میں عمران خان کا سپاہی ہوں مقدمات سے نہیں ڈرتا، ہم پر امن اور جمہوری لوگ ہیں آئین کی مکمل پاسداری کریں گے، اگر عمران خان خیبر پختونخوا میں ہے تو یہاں پر اس کی حکومت ہے، محمود خان صوبے میں ہماری دو تہائی اکثریت ہے کوئی گورنر راج نہیں لگا سکتا، وزیر اعلی ملکی معیشت ڈوب رہی ہے نااہل حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں، امیر مقام اتنا بڑا لیڈر نہیں کہ میں ان کی باتوں کا جواب دوں، امیر مقام کی باتوں کا جواب میرے ایم پی ایز دیں گے، وزیر اعلی امیر مقام سیاستدان نہیں ٹھیکہ دار ہے جو ہر وقت پیسے بنانے کے چکر میں ہوتا ہے، وزیر اعلی امیر مقام جماعت اسلامی سے نکل کر مشرف کا بھائی بن گیا، محمود خان جب مشرف چلا گیا تو یہ ان چوروں کے ساتھ بیٹھ گیا، یہ اقتدار کے پیچھے بھاگنے والے لوگ ہیں،میں وہ بندہ ہوں جس کے پیچھے بھاگتا ہے، سوات کے مختلف علاقوں کو گیس سپلائی کے لئے صوبائی حکومت نے 64 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے تھے، محمود خان جب ان چوروں کی حکومت ختم ہوگی تو وہ فنڈز خرچ کئے جائیں گے، وزیر اعلی میں اپنے لوگوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا ، میرا تعلق اسی مٹی سے ہے، محمود خان جب حکومت ختم ہوگی تو واپس سوات آکر اپنے لوگوں میں بیٹھوں گا، محمود خان میں نے ان لوگوں کی طرح باہر کوئی جائیدادیں نہیں بنائی ہیں، امیر مقام پی ٹی ائی میں شامل ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن پارٹی کے لوگ اس کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھے، پی ٹی ائی میں امیر مقام جیسے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں، وزیر اعلی سوات پر صرف سوات کے لوگ حکمرانی کریں گے، باہر کا کوئی شخص سوات پر حکمرانی نہیں کر سکتا، وزیر اعلی ہم سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، حالات جنگ میں بات چیت کے راستے بند نہیں ہوتے، محمود خان اگر عمران خان دوبارہ مارچ کی کال دیں گے تو اس دفعہ بھی سوات کے لوگ سب سے زیادہ تعداد میں شریک ہوننگے، محمود خان ہم گزشتہ مارچ کے دوران بھی پر امن رہے اگلی دفعہ بھی پر امن رہیں گے، محمود خان پی ٹی آئی ورکز ہماری فورس ہیں، اگلے مارچ میں ورکرز بھر پور انداز میں شرکت کریں گے، محمود خان مینگورہ سٹی میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے میگا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، محمود خان منصوبے کا ٹینڈر ہوگیا ہے جون کے آخر تک عملی کام کا آغاز کیا جائے گا، وزیر اعلی