سوات(مارننگ پوسٹ)جے یوآئی رہنما رفیق احمد عربی نے کہا ہے کہ منگورہ کانجو رابطہ پل پر زیادہ رش نے عوامی مشکلات میں اضافے سے آمدوفت مزید مشکل ہوگئی ہے صوبائی حکومت فوری طور پر اقدامات کریں مہنگائی اور بجلی یونٹ کے مہنگا ہونے کے ساتھ غریبوں کو روزگار فراہمی میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوات کے سیاحتی مقامات کو روڈزبھی خراب جس کے وجہ سے سیاحوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رفیق احمد عربی نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوا ہے فرسٹ ائر کے داخلوں میں ہزاروں کے تعداد میں طلبہ محروم ہوگئے ان کے لئے فوری طور پر بندوبست کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ طلبہ کے مستقبل خراب نہ ہورفیق احمد عربی نے کہاکہ جے یوآئی ملک میں اسلامی نظام کے لئے جدوجہد رنگ ضرور لائیگی