اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اصغر سورانی کا سوات بورڈ کے چیئرمین اور کنٹرولر آف ایگزامینشن کے ہمراہ FA/FAs امتحان کے مختلف ہالز کا دورہاسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اصغر سورانی نے سوات بورڈ کے چیئرمین سید نبی شاہ اور کنٹرولر آف اگزامنیشن کے ہمراہ مختلف امتحانی ہالز کا اچانک دورہ کیا, زیادہ تر ہالز میں امتحانی ڈیوٹی کی کارکردگی بہترین تھی ایک ہال کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کیا.اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ نقل کا ناسور اس معاشرے سے ختم کریں گے ۔یہ کوالٹی ایجوکیشن کا دشمن ہے۔نقل کا رجحان ختم کیا جائے تو تعلیمی میدان میں ترقی کریں گے ۔نقل ہمارے نسلوں کی تباہی اور تعلیمی میدان میں پسماندگی کا بنیاد ہے چیئرمین سوات بورڈ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ پرچوں کی معیار کو بھی ہم نزاکت نظری سے پرکھ رہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کیا جاتا ہے کہ طلباء کے پرچے نصاب اور ان کے معیار کے مطابق ہو، امتحانی پرچے میں کوئی ایسی مواد شامل نہ ہو جو کہ طلباء کے تعلیمی نصاب سے ہم اہنگی نہیں رکھتے ہوچیئرمین سوات بورڈ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ امتحانی ہالوں کیلئے جن اساتذہ کے ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں وہ کمپیوٹرائزڈ ڈرا کے ذریعے منتخب کئے جاتے ہیں اور اسمیں کسی قسم کی سفارش یا اقرباء پروری کی گنجائش نہیں رہتی اور نہ ہی کسی مخصوص ہال پر کسی مخصوص انویجیلیٹر کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے بلکہ کمپیوٹر کے ذریعے اوپن ڈرا کی جاکر اساتذہ امتحانی ہال میں تعینات کیا جاتا ہے جو کہ ایک شفاف ترین طریقہ ہے کنٹرولر آف ایگزامنیشن سوات بورڈ نے واضح کیا کہ انٹرمیڈیٹ امتحان کے جوابی پرچے بورڈ کے سیکریسی میں سنٹروائز چیک کئے جاتے ہیں اور جن کیلئے ماہر مضمون اساتذہ کے ایک بورڈ تشکیل دیاجاتاہے جو کہ انتہائی توجہ سے بورڈ کے پرچہ جات چیک کرکے اس میں مارکنگ کیا جاتا ہے اور امتحان کے معاملے میں انتہائی حساس رویہ اور ماحول رکھنے کی کوشش کیاجاتا ہے کہ کسی طالب العلم کی حوصلہ شکنی بھی نہ ہو اور کسی کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ بھی قائم نہ کیا جاسکے ۔ ۔
اسسٹنٹ کمشنر کا سوات بورڈ کے چیئرمین سید نبی شاہ کے ہمراہ امتحانی ہالز کا اچانک دورہ
