سوات: سٹی میئر سوات شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، انشاء اللہ عوامی مفادات کاپورا پورا خیال رکھاجائیگا، عوامی مفادات عزیز ہیں، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پانی کی قلت، بجلی لوڈشیڈنگ سمیت علاقے میں قبرستان کامسئلہ حل کرنے کے لئے اپناکرداراداکریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے قمبرمیں تحریک انصاف کے کارکنوں، عمائدین علاقہ اور لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے ان کو علاقے میں صفائی، پانی، بجلی اورلوڈشیڈنگ اور قبرستان سمیت دیگرمسائل سے آگاہ کیا، جس پر شاہدعلی خان نے ان کو یقین دلایاکہ وہ علاقائی مسائل کے حل میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے، لوگوں کی مفادات کی تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمودخان سے خوشگوار اورقابل حوصلہ ملاقات ہوئی ہے انشاء اللہ وزیراعلیٰ محمودخان کی تعاؤن سے علاقے کے مسائل حل کرنے اورعلاقے میں ترقی کاسفرجاری رکھیں گے میرامقصد لوگوں کوان کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرناہے۔