سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد اس معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کے مسائل حل کرنا اور خدمت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں خصوصی افراد کے وفد کے مسائل سننے کے وقت ان کے ساتھ آئے ہوئے ترجمان سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر فضل حکیم خان نے خصوصی افراد کے فرداً فرداً مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی فضل حکیم خان نے کہا کہ خصوصی افراد کا ہمارے معاشرے میں اہم مقام ہے ہم سب کو چاہیے کہ ان کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھیں اور ان کی خدمت میں کوئی کثر نہ چھوڑیں چیئرمین ڈیڈیک نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں اور ان کو شکایت کا موقع نہ دیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی حکومت ہے ان میں امیر غریب سب برابر ہے اور سب یکساں حقوق کے حقدار ہیں۔