مینگورہ:جمیعت علماء اسلام سوات کے ترجمان اعجاز خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت پہلے ہی سے عوام دشمن پالیسیاں اپنائی ہوئی تھیں مگر اب سرکاری ملازمین کو بھی نشانے پر لے لیا،ان کی پنشن بند کرکے اس حکومت نے ملازم دشمن پالیسی بھی متعارف کرائی،انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین زندگی کا بیشتر اور قیمتی حصہ ملک وقوم کی قمیت میں گزارتے ہیں جن کا صلہ انہیں تنخواہ کے علاؤہ پنشن کی صورت میں ملتا تھا جس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی زندگی کچھ آرام سے گزرتی تھی مگر موجودہ صوبائی حکومت نے ایک ہی وار سے ملازمین سے یہ سہولت بھی چھین لی،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام سے ملازمین میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے،جمعیت علماء اسلام اس حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی  اور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لے کر ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی اور پریشانی کا خاتمہ کرے بصورت دیگر اس ظلم کیخلاف سخت احتجاج کریں گے۔