پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو سوات یونیورسٹی کا چانسلر تعینات کردیا گیا۔ قائم مقام گورنر خیبر پختون خوا و چانسلر سوات یو نیورسٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کی سفارش پر سوات یونیورسٹی کے پرو اور قائم مقام چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو آئندہ تین سال کے لئے سوات یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات کردیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اُن کو فوری چارج لیکر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔