وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا احسن اقدام
وادی کالام میں انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم منظورسٹیڈیم پر اربوں روپے کا خرچہ ائے گا جس میں نیشنل انٹرنیشنل کرکٹ کے مقابلے ہونگے تھری سٹار اور فائیوسٹار ہوٹل بھی تعمیر کئے جاینگے سٹیڈیم کی تعمیر سے سیاحتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا کیونکہ میچ دیکھنے کیلئے نشنل اور انٹرنیشنل سیاح وادی کالام کا رخ کرینگے جس سے مقامی طور پر سیاحت کو فروغ ملے گی جس نہ صرف کالام بلکہ پورے سوات میں لوگوں کے روزگا میں اضافہ ہوگا سٹیڈیم میں ایک وقت میں6ہزار سے زائد شایقین کی بیٹھنے کی گنجائش ہوگی سٹیڈیم جب تعمیر ہوجائے گا اور اس میں میچ کا انعقاد کیا جائے گا تو دس دن تک کالام میں کوئی بھی ہوٹل سیاحوں سے خالی نہیں ہوگی مقامی نوجوانوں کو خصوصی طور پر کوٹہ دیاجائے گا بحرین سے لیکر کالام تک تمام افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ہرسال یہاں پر ترقیاتی کام کئے جاینگے میچ کے فائنل کیلئے یہاں پر ارمی چیف اور وزیر اعظم دورہ کرینگے جو علاقے میں نئے دور کا آغاز ہوگا