سوات(مارننگ پوسٹ)ایم این اے سلیم الرحمان کا سوات کے معروف تعلیمی ادارہ جہانزیب کالج کا دورہ بی ایس تعلیمی نظام کے بارے میں کالج انتظامیہ کی بریفنگ کالج کو ڈگری ایوارڈنگ سٹیٹس دینے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین کالج کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ طلبہ وطالبات کے مسائل اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا اعلان کالج کو ڈگری ایوارڈنگ سٹیٹس کے لئے وزیر اعلی محمود خان سے خصوصی ملاقات میں منظوری کی کوشش کی جائیگی ان خیالات کا اظہار ایم این اے سلیم الرحمان نے گورنمنٹ جہانزیب کالج سوات کے خصوصی دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل سید ممتاز علی شاہ بی ایس کوارڈینیٹر ڈاکٹر انوارالحق کنٹرولر امتحانات سیراج خان بدر زمان کے ساتھ پی ایس خلیل احمد خا ن صلاح الد ین ا ور پارٹی کے دیگرارکان موجود تھے کنٹرولر سیراج خان نے بی ایس تعلیمی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی اور کالج میں بی ایس کے اٹھارہ شعبوں کے حوالے سے تعلیمی نظام کو طلبہ وطالبات کے لئے مفید اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے طلبہ اور علاقے کے مفاد کے پیش نظر ان کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے وزیراعلی سے خصوصی منظوری کے لئے ملاقات کا عندیہ دیدیااس طرح کالج کے مختلف شعبوں باٹنی اور اسلامک سٹڈیزکا دورہ کیا جہاں پر ڈاکٹر سیراج احمد یوسفزئی حضرت شیر بخت نواب ودیگر طلبہ نے ویلکم کرکے کالج کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی اسلامک سٹڈیز میں پروفیسر ارسلاخان فضل رحیم ودیگر نے مہمان کو خوش آمدید کیا اور ایم این اے سلیم الرحمان نے طلبہ کے مسائل کے حوالے سے طلبہ سے مسائل دریافت کئے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا