پشاور میں افغان فنکاروں کی گرفتاری کے خلاف سوات میں سول سو سائٹی کے ارکان اور فنکاروں نے موسیقی کے ساتھ انوکھا احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران فنکاروں نے ہارمونیم اور طبلہ پر ”سندرہ مہ وژنئی“(گانے کو قتل مت کرو) گا کر احتجاجی کیا۔ اس موقع پر نڑی وال ادبی تڑون کے صدر ریاض احمد حیران اور سول سو سائٹی کے رکن اور گلوکار شہاب شاہین نے کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ پشاور میں افغان فنکاروں کی گرفتاری کی پُر زور مذمت کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ اگر آئندہ پاکستانی اور افغانی فنکاروں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا، تو صوبے بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔
سوات میں سول سو سائٹی کے ارکان اور فنکاروں کا موسیقی کے ساتھ انوکھا احتجاج
