سوات(مارننگ پوسٹ) متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام کبل چوک میں ناروا مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مظا ہرہ ، ریلی و شدید نعرہ با زی شرکاء نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر ناروا مہنگائی ، غریب عوام کے سا تھ ظلم اور ٹیکسوں کے نفا ذکے خلاف نعرے درج تھے انہوں نے نعرہ با زی کرتے ہوئے کہا کہ چور وزیر اعظم مردہ باد ، مہنگائی نا منظور ، متحدہ اپوزیشن زندہ باد ، ملاکنڈ ڈویژن اور خصو صاً سوات میں ٹیکسوں کے نفا ذ نا منظور ، کسٹم ایکٹ نامنظور ، دھاندلی نا منظور ، ووٹ کس کا لالٹین کا ، غریبوں کے سا تھ ظلم نا منظور ، جعلی وزیر اعظم نا منظور جیسے شدید نعرہ با زی کی اس کے بعد کبل چوک میں مظاہر ہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نا روا مہنگائی ختم کر کے ناروا ٹیکسوں کے نفا ذ کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے اس سے پہلے کبل میں متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے خطاب کر تے ہوئے اے این پی وقار احمد خان ، پی ایم ایل اینعبد الغفور، عثمان غنی ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے خورشید کا کا جی ، جے یو آئی کے مفتی عارف اللہ ، JIکے ڈاکٹر خا لد فاروق ،پی پی پی کے شاکر اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں پہلی بار کسی مہمان سے چوری کر کے جس کے وجہ سے بدنامی ہوئی خلا ئی مخلوق سا تھ چھو ڑ دیں پی ٹی آئی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے پی ٹی آئی نے پی کے سات کا ٹکٹ ایک بانی کارکن اور پارٹی کے لئے قربانی دینے والے کے بجائے اے ٹی ایم مشین کو دے کر انصاف کا جنا زہ نکال دیا ووٹ کا تقدس پا مال کرنے والوں کا ہا تھ پکڑنے کا وقت آیا ہے متحدہ پوزیشن میں موجود تمام پارٹیوں کے کارکنان اور عوام مل کر وقار احمد خان کوضمنی الیکشن میں کامیاب بنائینگے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے خا تمے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے موجودہ حکومت نے چالیس دنوں میں مہنگائی کا ریکارڈ راج قائم کر دیا جے یو آئی کے سر براہ سا ت سال پہلے کہہ چکا تھا کہ ملک پر یہودی لابی مسلط کی جا رہی ہے جو ثابت ہوا ہے جس کے بعد شرکاء نے شدید نعرہ با زی کرتے ہوئے کبل چوک تک مارچ کر کے مظاہرہ کیا ۔
متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام کبل چوک میں ناروا مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مظا ہرہ
