فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم نے قبضے میں لئے گئے خوراک کی غیر معیاری، ممنوعہ اور ایکسپایر اشیاء کو تلف کر دیا۔ میڈیا نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائرکٹر مراد علی کا کہنا تھا کہ خوراک کی یہ تمام آشیاء مختلف مواقع پر قبضے میں لئے گئے تھے خصوصی طور پر سوات کے سیاحتی مقامات سے ایکسپایر اور غیر معیاری خوراک کی اشیاء بھاری مقدار میں برآمد کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات اور ضلع سوات کے تمام اضلاع میں ڈپٹی ڈائرکٹر محمد آصف کی نگرانی میں فوڈسیفٹئ ٹیم دن رات مصروف ہے ۔ تلف شدہ آشیاء میں 4587 لیٹر مشروبات، 700 کلو چورن، 340 کلو چائنہ سالٹ اور 1700 کلو ایکسپایر آشیا شامل تھے،
حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم نےغیر معیاری، ممنوعہ اور ایکسپایر اشیاء کو تلف کر دیا
