سوات(مارننگ پوسٹ) خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے جماعت سیکنڈ ائیر کا طالب علم محمد معاذ 22 جولائی 2019ء سے امریکہ میں ورلڈ سکاؤٹ جمبوری میں صوبہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرے گا۔سکاؤٹ محمد معاذ ورلڈ سکاؤٹ آرگنائزیشن کے خرچے پر ورلڈ سکاؤٹ جمبوری میں پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کی طر ف سے نمائندگی کرے گا۔انہوں نے پچھلے سال صوبہ خیبر پختونخوامیں سکاؤٹنگ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے صدر پاکستان اور چیف سکاؤٹ آف پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے پہلے چیف کمشنر ایوارڈ قائداعظم سکاؤٹ کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔