سوات  (مارننگ پوسٹ)   تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیرئی میں سوئی گیس لائن کے لئے کھدائی کے دوران پرانا مارٹر گولہ برآمد ہوا۔ سوئی گیس لائن کے لئے کھدائی کے دوران پرانا مارٹر گولہ برآمد ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے گولے کو ناکارہ بنادیا۔ گذشتہ روز بھی اس کھدائی کے دوران کوزہ بانڈئی کے مقام پر مارٹر گولہ برآمد ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندسوات سے فرار کے وقت یہ مارٹر گولے زمین میں چھپا کر فرار ہوئے تھے۔