مینگورہ (مارننگ پوسٹ) سٹی میئر شاہد علی خان کے آبائی محلے شاہدرہ وتکے میں پچھلے چوبیس گھنٹوں سے بجلی غائب پچھلے روز کس روڈ شاہدرہ پر واپڈا کے تاروں کو کسی گاڑی نے کاٹ دئیے جس کی وجہ سے ڈاکٹر گیا پرکاش محلہ، باغ محلہ اور ملحقہ علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئ علاقے کے مکینوں نے واپڈا اہلکاروں اور میئر شاہد علی خان کو شکایت بھی کردی مگر تاحال بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکیں اس سلسلے میں شاہد علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ واپڈا ایکسین کی بجلی درست کرنے کا کہا مگر اس کے باوجود شدید گرمی میں لوگ بغیر بجلی کے شدید مشکلات سے دوچار ہے علاقے کے مکینوں نے اعلی حکام اور سٹی میئر سے مطالبہ کیا ہے کہ بوسیدہ اور نیچے بچھائے گئے بجلی کے تاروں کو تبدیل کرکے یہ مسلہ مستقل حل کیا جائیں۔