سوات(مارننگ پوسٹ) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ لاکھوں سیاحوں کی سوات آمد سے کاروبار پرمثبت اثر پڑا ہے، سوات پولیس اور انتظامیہ کیطرف سے بہترین حکمت عملی نے سیاحوں کو سوات کیطرف کھینچ لایا۔ سیاحت کے فروغ میں سوات پولیس اور انتظامیہ نے اہم کرداراداکیاہے، بڑی تعداد سیاحوں کی سوات آمد نے پورے دنیا کو سوات کے حوالے سے ایک مثبت پیغام دیاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امسال عید پر ملک اور بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والی کثیرتعدادمیں سیاحوں کی سوات آمد اس بات کاثبوت ہے کہ سوات میں مثالی امن ہے جبکہ سیاحوں کی آمد کے موقع پر سوات انتظامیہ اور سوات پولیس کی طرف سے بہترین حکمت عملی تریب دینے پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سوات میں سیاحت کو فروغ دینے میں سوات پولیس اور انتظامیہ کی کلیدی کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تعدادمیں سیاحوں کی سوات آمد کیوجہ سے کاروبار پر بھی مثبت اثراپڑا ہے۔ اور کافی عرصہ بعد سوات میں سیاحوں کی وجہ سے کاروبار نے مثبت انگھڑائی لی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ امسال سیاحتی سیزن بھی بہتررہیگا۔
لاکھوں سیاحوں کی سوات آمد سے کاروبار پرمثبت اثر پڑا ،سوات ٹریڈرز فیڈریشن صدر
