سوات : سٹی کونسل سوات کے میئر شاہدعلی خان نے واپڈا کے غیر اعلانیہ، ظالمانہ اور برداشت سے باہر بجلی لوڈ شیڈنگ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے خبردار کیا ہے کہ واپڈا اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر عوام کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گے عوام مزید بجلی لوڈشیڈنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، گرمی کے شدت میں اضافہ کیساتھ بجلی لوڈشیڈنگ میں غیرمعمولی اضافہ نے عوام کو زندہ درگورکرکے رکھ دیا، واپڈا کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے، پی ٹی آئی حکومت ختم ہوتے ہی ملک بھرسے بجلی غائب ہوگئی ہے سوات اورمینگورہ واپڈا والوں کی خصوصی نشانے پرہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے مرکزی شہرمینگورہ میں اورگردونواح میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اگرایک طرف سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے اورعلاقے میں اس صورتحال کی وجہ سے پانی بحران نے بھی سراٹھالیاہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں اس وقت ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ اورعوام اس لوڈشیڈنگ سے عاجزآچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کاپیمانہ صبرلبریز ہوچکاہے۔ اگرواپڈا والوں نے ظلم کاسلسلہ بلندنہ کیاتوہم مجبورہوکران کے خلاف سڑکوں پرنکل آئیں گے۔ اورخودہی عوامی احتجاج کی قیادت کریں گے۔
واپڈا اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر عوام کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گے ,شاہد علی خان
