سوات : سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششیں رنگ لے آئیں، چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اُن کی جگہ عاصم احمد نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات ہو گئے، سوات چیمبر آف کامرس کا نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر سے پرانے چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ فاٹا اور پاٹا کیلئے 14 ایس آر اوز کو فوری واپس لینے اوریہاں کے صنعت کاروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین یہاں کے صنعت کاروں کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھائیں گے، تفصیلات کے مطابق سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کے صنعت کار دشمن روئیے اور اقدامات کیخلاف پریس کانفرنس کی تھی اور اُن کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف آواز بلند کی تھی جبکہ اس حوالے سے سوات چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے صدر پاکستان عارف علوی سے بھی ملاقات کی، سوات چیمبر کی کوششوں سے اشفاق احمد کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ہٹادیا جبکہ ان کی جگہ عاصم احمد کو چیئرمین تعینات کر دیا گیا سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدنان علی، سینئر نائب صدر علی محمد خان، نائب صدر علی شیر میاں، سابق صدر یوسف علی خان، حاجی احمد خان اور شکیل احمد فسلیٹیٹر نے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمدسے توقع ظاہر کی کہ وہ تبدیل ہونے والے چیئرمین کی جانب سے اُٹھائے گئے ظالمانہ اقدامات کو واپس کریں اور اس ضمن میں جو 14 ایس آر اوز جاری ہوئے تھے انہیں واپس کرینگے انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایک فرض شناس اور عوام دوست آفیسر ہے اُن کی تعیناتی سے پورے ملک کے صنعت کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انشاء اللہ وہ صنعت کاروں کو مایوس نہیں کرینگے۔