پشاور: سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔
کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسفزئی کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں رواں سال جنگل میں آگ لگنے کے 120 واقعات رونما ہوئے، جس میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔
کمشنر ملاکنڈ نے بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کیخلاف 30 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔
شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ جنگلات کے عملے کو 24 گھنٹے چوکنا کردیا ہے تاکہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاسکیں۔
آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کا راکھ بن گئے ہیں جبکہ جنگل میں موجود قیمتی جانوروں اڑیال، ہرن اور چیتے کی زندگیاں بھی خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔