سوات(مارننگ پوسٹ)اکرم خان درانی کی بیان سے مایوسی ہوئی، وزیراعلی خیبر پختون خوا کو کوئی بھی گھر میں بند نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی کے ورکرز خاموش نہیں رہینگے۔ فضل حکیم، تفصیلات کے مطابق ڈیڈک چیئرمین اور ایم پی اے فضل حکیم خان نے صوبائی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اکرم خان درانی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیاہے انہوں نے ڈیڈک آفس میں الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک سینئر اور سنجیدہ سیاسی رہنما اور سابقہ وزیراعلی کو اس طرح کا بیا ن زیب نہیں دیتا انہوں نے کہاکہ اکرم خان درانی کے بیان سے پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکنوں، ایم پی ایز، ایم اینز اور عہد ہ داروں کو سخت دکھ ہوا۔ ہم اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اکرام خان درانی نے کروڑوں عوام کی مینڈیڈ کی توہین کی ہے اس کو تمام قوم سے معافی مانگنی چاہیں انہوں نے کہاکہ اکرم خان درانی اس وقت کو یاد کریں جب بے گناہ لوگوں پر گولیاں چلائی جارہی تھی، عام لوگوں کے سر کاٹے جارہے تھے۔ 2002میں انہوں نے کونسی قوم کی خدمت کی ہے انہوں اسلام کے نام پر ووٹ لیکر مسلمانوں پر گولیاں برسائیں جب اسلام آباد میں لال مسجد پر گولہ بارہ ہورہی تھی اس وقت اکرم خان درانی وزیراعلی تھے، اس وقت یہ کہاں تھے اس وقت انہوں نے احتجاج کیوں نہیں کیا؟ جب ملاکنڈ اور باجوڑ میں لوگوں کے ہاتھ پاؤں کاٹے جارہے تھے اس وقت اکرم خان درانی کدھر تھے؟ اب کرپٹ اور چور سیاستدانوں کے لئے احتجاج کا اعلان کررہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نیا پاکستان بنانے کا مینڈیڈ لیاہے اور اس قوم کی خدمت کرتے رہینگے ہم نے کرپٹ اور چور سیاستدانوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیاہے۔ ہم کسی کے دباؤا ور بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔ ہم کرپٹ اور چوروں کو سزا دیتے رہینگے چوروں اور لیٹریوں کو ہم چھوڑینگے نہیں۔ ہم نے مسجدوں کے اماموں کے لئے دس ہزار ظیفہ مقررکرنے کا فیصلہ کیاہے ہم مدرسوں کے طلباء کو جدید تعلیم دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ عالم دین ڈاکٹر، انجینئر اور ہر اچھے اور بڑے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی محمود خان ایک ایماندار اور دیانتدار شخص ہے۔ انہوں نے قوم کی خدمت کا بیڑا اٹھارکھاہے۔ وزیراعلی نے پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھا کررکھاہے۔ ہم اکرم درانی کو چیلنج کرتے ہیں کہ خود نکل آو مدرسوں اور مسجدوں کے بچوں کو سیاست میں نہ ڈالو پھر دیکھتے ہیں کہ تمہارے پاس کتنی بندے ہیں۔ ہم علماء کا احترام کرتے ہیں مگرآپ لوگوں نے اسلام کو سیاست کے لئے استعمال کیاہے اور کررہے ہیں۔ ہمارے پاس مینڈیڈ ہے اور ہم اپنے حکومت کو چلانے خوب جانتے ہیں ہم جذباتی نہیں ہے۔ جوش سے کام نہیں لے رہے ہیں یہ سب عوام ہمارے اپنے ہیں ہم کسی کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں۔اگر اس کے باجود کوئی زبردستی اور طاقت کا استعمال کریگا تو ہم خاموش نہیں رہینگے ہمارے پاس ہر قسم کے صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی موجود ہیں ہم کسی کے دباؤ اور بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں ہیں۔
صوبائی اسمبلی میں اکرم خان درانی کے بیان پر سخت مزمت کرتے ہیں،فضل حکیم
