ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات سہیل احمد خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلباء میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات سہیل احمد خان سکول بچوں سے مالاقات کے دروان گھل مل گئے ان کا کہنا تھا کہ خپل کور ماڈل سکول کے طلباء نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پورے سوات میں اور دیگر اضلاع میں اپنے قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔
بیڈمنٹن،بیٹ،ٹینس بال ،فٹبال اور دیگر سامان وصول کرنے پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اے ڈی سی سہیل احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔