سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ، مینگورہ شہر میں جدید کار پارکنگ بنانے کیلئے ساٹھ کروڑ روپے منظور ، منصوبے کی ڈیزاینگ دس روز میں مکمل کرنے کی ہدایت ،عوام کا اظہار اطمینان تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر میں جامع کار پارکنگ نہ ہونے کے وجہ سے ٹریفک مسایل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جسکو کنٹرول کرنے کیلیے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزی نے پولیس سٹیشن مینگورہ اور ملا بابا پل پر 800گاڑیوں کی کار پارکنگ کا منصوبہ تیار کرکے منظوری کیلیے وزیر اعلی محمود خان کو بجھوایا اور وزیر اعلی محمود خان کے دورہ سوات کے موقع پر انکو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، وزیر اعلی محمود خان نے منصوبے کو سہراتے ہوئے فوری بور پر پی سی ون بنانے کی ہدایت کی اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مینگورہ پل پر کار پارکنگ منصوبے کو منظور کرتے ہویے اسکے لئے ساٹھ کروڑ روپے کی منظوری دی اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسفزی نے بتایا کہ مینگورہ خوڑ پر کار پارکنگ کا منصوبہ دور جدید کا واحد اور انٹرنیشنل معیار کا منصوبہ ہے جس میں تین فلورز پر مشتمل کار پارکنگ اور آخری چھت پر فورڈ سٹریٹ قایم کیا جایئگا جس سے ایک طرف مینگورہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہوجایئگا تو دوسری طرف یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوجایئگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے خصوصی ہدایت دئے ہیں جسکو ہر صورت میں پورا کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ مینگورہ شہر حقیقی معنوں میں ایک ماڈل شہر اور سوات ماڈل ضلع بھر جایئگا جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں مینگورہ شہر کے عوام نے اس عظم منصوبے پر وزیر اعلی محمود خان اور کمشنر ملاکنڈ شوکت علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا