سوات:ہائر ایجوکیشن کمیشن کے Need Based سکالرشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے 58 طلبہ وطالبات میں 4.4ملین روپے تقسیم کئے گئے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان تقریب کے مہمان خصوصی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر حیات کے مطابق بی ایس پروگرام کے مستحق طلبہ وطالبات کی مالی معاونت میں وظیفہ اور ایک سال کی ٹیوشن فیس شامل ہے۔ بیچ فور کے 58طلبہ سمیت جب کہ بیچ سیکنڈ اور تھرڈ کے 40 طلبہ وطالبات کو اس سے پہلے تعلیمی وظائف دیے جا چکے ہیں۔
سوات یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم
