سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں نوسر باز گروہ نے بینکوں کے اندر لوٹنا شروع کردیا۔ گذشتہ روز اسحاق خان میزان بنک مکان باغ میں بنک سے پانچ لاکھ روپے کیش کیے۔ وہ بنک کے اندر بیٹھ کر نوٹو ں کی گنتی کر رہا تھا کہ اس دوران بنک میں موجود ایک شخص نے ان کو کہا کہ اس نوٹوں میں کچھ پر لکھائی ہوئی ہے۔ اس دوران نوسرباز نے ان سے نوٹ لئے اور واپس کردیے۔ ہاتھ کی صفائی دِکھاتے ہوئے ان نوٹوں میں سے27 نوٹ نکال کر باہر گیا اور جب چیک کیش کرنے والے شخص نے نوٹوں کی دوبارہ گنتی کی، تو اس میں سے ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے غائب تھے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مینگورہ میں بینک کے اندر کسٹمر لٹ گیا
