سوات کے منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ سٹی کونسل میئر کی حلف برداری کی تقریب ودودیہ ہال سیدو شریف میں ہوگی۔ تحصیل چیئرمینوں، نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلوں کے چیئر مینوں کی حلف برداری بھی آج اُن کے ریٹرنگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔