سوات سے تعلق رکھنے والے عمیر احد کینیڈا کے آئندہ انتخابات میں ممبر پارلیمنٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ اس بات کا فیصلہ فیڈرل لبرل پارٹی کے مرکزی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ عمیر احد، فیڈرل لبرل پارٹی سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابلِ ستایش ہیں جس کی وجہ سے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ملکی انتخابات (2025ء) میں وہ ایم پی کا الیکشن لڑیں گے۔
سوات کے عمیر احد کینیڈا کے آئندہ ملکی انتخابات میں ایم پی کا الیکشن لڑیں گے۔
