سوات: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز صدر عدنان علی کے زیر صدارت منعقد ہوا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوات میں ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے. لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں.
لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار کافی متاثر ہوئے ہیں. جوکہ باعث تشویش ہے.
انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کے لئے مہنگائی ایک انتہائی سنگین مسئلہ بن گیا ہے. جس کی وجہ عوام زندگی اجیرن بن گئی ہے. اس لئے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے موثر اور ٹھوس اقدامات کریں.
منعقدہ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں صدر عدنان علی، گروپ لیڈر حاجی احمد خان، نائب صدر علی شیر میاں، سینئر نائب صدر علی محمد خان، یوسف علی، حاجی زاھد خان، ڈاکٹر زاکر محمد، خالد خان، عثمان، بخت کرم، نور محمد خان اور محبوب ہارون شامل ہیں.