سوات(مارننگ پوسٹ) کبل جو ڈیشل کمپلکس کے با ہر پارکنگ ایریا میں فائرنگ، جانی نقصا ن نہ ہو سکا، عدالتوں کے با ہر بھگڈر مچ گئے، پولیس کی کاروائی میں ایک فریق سے دو افراد گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب کاروائی جاری پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، تفصیلا ت کے مطابق کبل عدالتوں میں پیشی کے لئے آنے والے دو فریقین فریق اول شمشیر، فرمان، پردول، فریق دوم حضرت انس، حضرت بلال، ما بت،شوکت کے مابین عدالت کے با ہر کا ر پارکنگ ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس دوران جو ڈیشل کمپلکس کے سیکورٹی اہلکاروں نے کاروائی کر تے ہوئے ایک فریق سے دو افراد کو گرفتا ر کر لیا تھانہ کبل کے SHOشریف اللہ خان کے مطابق فریقین میں مقدمہ 496-1پیشی تھی کہ عدالتوں کے با ہر کار پارکنگ میں مخا لف فریق نے دوسری پر فائرنگ کی جس میں جانی نقصا ن نہیں ہوا،پولیس کے کاروائی میں حضرت انس، حضرت بلال پسران یو سف سکنہ کس میرہ دردیال کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید دو افراد میں ما بت اور شوکت کے خلا ف کاروائی جاری ہے ادھر جو ڈیشل کملپکس کے باہر واقعہ پیش آنے سے بھگدڑ مچ گئے جس کے با عث خو ف و ہراس پھیل گیا اور عدالتی کاروائی میں بھی خلل پڑا واقعے کے پوری بعد کبل بار ایسو سی ایشن نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا۔