مینگورہ:زمرد کان کا ٹھیکہ غیرمقامی پرائیویٹ کمپنی کو دینے کیخلاف مینگورہ میں زمردکے کاروباری اور بیوپاری سراپا احتجاج بن گئے،دکانیں بند کرکے زبردست مظاہرہ،مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں ہرحدتک جانے کا اعلان،گذشتہ روز مینگورہ میں سوات جیمز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی کال پر زمرد کے تاجروں نے دکانیں اورمارکیٹ بند کرکے زمردکان کو غیرمقامی پرائیویٹ کمپنی کو دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنیدافرین،حاجی سردارعلی،عرفان اوردیگر نے کہاکہ زمرد کے کاروبار سے ہزاروں مقامی لوگ اور مزدور وابستہ ہیں جن کا یہ واحد ذریعہ معاش ہے جن سے منہ کا نوالہ چھینا جارہاہے،اگر یہ ٹھیکہ مذکورہ کمپنی کو دیا گیا تو سوات میں بے روزگار ی کا طوفان پربا ہوجائے گا،ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے جو ظلم کی انتہا ہوگی جسے ہم کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے اعلیٰ حکومتی ذمہ داروں سے رابطے اور ملاقاتیں کی اور اب بھی مسلسل متحرک ہیں مگر پھر بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس کے بعد ہم احتجاج پرمجبور ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ اگر مینگورہ زمردکان کا ٹھیکہ غیرمقامی کمپنی کو دیا گیا تو ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ ہم کسی کوسوات کے عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے لہٰذہ مینگورہ کان کا یہ ٹھیکہ منسوخ کرکے حکومت مقامی لوگوں کی پریشانی اور تشویش دور کرے۔
سوات،زمرد کان کا ٹھیکہ غیرمقامی پرائیویٹ کمپنی کو دینے کیخلاف کاروباری اور بیوپاری افراد سراپا احتجاج
