سوات ( مارننگ پوسٹ)سوات،سالوں سے چلا آتا سیدو شریف قبرستان کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،عوام کی چیخ و پکار ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسوات میں سیدو شریف مقبرے پر سیکشن فور لگانے اور تجاوزات خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہرہ۔15جولائی تک ڈیڈلائن۔بصورت دیگرقوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ اے اے سی بابوزئی نے یقین دہانی کی کہ مسئلہ حل کیا جائیگا۔اس موقع سیدوشریف مرکزی کونسل کے صدر حبیب الحق،فیصل یوسفزئی ایڈوکیٹ،محمد نذیر،فضل معبود،ڈاکٹر خالد محمود،اعجاز خان،سیدذوالفقار علی،عباس علی حیدر ایڈوکیٹ اور دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے سیدو قبرستان کے حوالے سے سیکشن فور کیلئے پلان تیار کرلیا ہے جس پر فوری کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مقبرے کے حوالے سے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔چند افراد مقبرے پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں جس کیلئے ہم ہرگز تیار نہیں،انہوں نے کہا کہ 296کنال دس مرلے اراضی کی حدودات کی حد براری کی جائے،مقبرے کے اراضی کی خرید و فروخت کے ساتھ رجسٹریاں اور نقولات تیار کرنے والے پٹواریوں کے خلاف کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ بادشاہ صاحب سوات نے اراضی صرف مقبرے کے لئے وقف کی تھی جبکہ والی سوات کے زمانے بھی یہ مقبرہ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے درخواست پر مقررہ اراضی پر سیکشن فور لگانے کا ارادہ کرلیا ہے تاہم جس پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تم ہم 15دن بعد سڑکوں پر نکلنے اور مقبرے کے حدود میں ازخود ایکشن لیکر تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔اس موقع پر اے اے سی بابوزئی کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشر ہوگئے