سوات( مارننگ پوسٹ) ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم سب ممبران اسمبلی عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے شفافیت اور میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے۔عوام کی فلاح ہماری ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے ہماری تمام پالیساں عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر تشکیل دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔یہ گفتگو انہوں نے بدھ کے روز اپنے ہجرے میں مختلف وفدکے آمدکے موقع پر کی اس موقع پرمختلف وفد سے ایم پی اے فضل حکیم خان نے انکے مسائل بھی پوچھے اورمسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی۔