سوات :خپل کور ماڈل سکول کے طلباءکا ہزاروں سال پرانے تاریخی مقامات کا معلوماتی دورہ ۔ آٹھارہ سو سال پرانے بلو کلے گمبت اور دو ہزار سال پرانے نجیگرام ابا صیب چینہ آثار قدیمہ کا وزٹ کیا۔ طلباء کو سوات کی ہزاروں سال پرانے تاریخ اور یہاں پر بدھ مت پیروں کاروں اور مختلف مذاہب کے سوات میں قیام اور رہن سہن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس معلوماتی دورہ کو طلباء نے خوب سراہا اور سوات کے ہزاروں سال پرانے تاریخ کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ دورے کا مقصد طلباء کو سوات کے تاریخ سے اگاہ کرنا تھا ۔یہ معلوماتی دورہ خیبر پختونخوا ٹورزم محکمہ کے طرف سے طلباء کے لئے منعقد کرایا گیا تھا۔