مینگورہ(رپورٹ/ناصرعالم)سوات میں سی اینڈڈبلیو اور محکمہ پبلک ہیلتھ کروڑوں روپے کے ڈیفالٹر نکلے،ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں واپڈا نے ضلع بھرمیں ٹیوب ویلوں اور واٹر پمپوں کی لائنیں کاٹ دیں،پانی قلت نے سراٹھالیا،عوام سراپااحتجاج،معلوم ہوا ہے کہ سوات میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور سی اینڈ ڈبلیو کے ذمے واپڈاکے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں واپڈا نے ضلع بھرمیں واٹر پمپوں اور ٹیوب ویلوں کی لائنیں کاٹ دی ہیں جس کے نتیجے میں علاقے میں پانی کاشدیدبحران پیدا ہوگیاجس نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلاکردیاجن کا کہناہے کہ مذکورہ دونوں محکموں کی نااہلی کی وجہ سے پانی بحران نے سنگین صورت اختیار کرلی لہٰذہ حکومت پبلک ہیلتھ اور سی اینڈ ڈبلیو کو فنڈجاری کرے تاکہ وہ واپڈا کو ادائیگی کرکے پانی بحران کاخاتمہ کیا جاسکے