سوات( مارننگ پوسٹ)مینگورہ کے قریبی علاقہ بلوگرام سے بیس سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی،گزشتہ رات دس بجے کے قریب سجاد ولد حضرت حسین گھر سے نکل کر واپس نہیں ایا،رحیم اباد پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔