سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹوں سے تجاوز کرگیا، بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گی، غریب طبقہ زیادہ متاثرہ سوات میں پچھلے تین دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ میں شدت آگئی ہر گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہوجاتی ہے، جبکہ بجلی کی وولٹیج بھی کم ہے لوڈشیدنگ سے علاقے میں پہلے ہی پانی کی قلت مزید خراب ہوگئی، بجلی پر کام کرنے والے کاریگر بے روزگار ہوگئے عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائیں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔