مینگور(مارننگ پوسٹ)معذورافرادخود کوہرگز تنہا نہ سمجھیں، ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں اور موجودہ حکومت ان کے مسائل کے حل پر پھر پور توجہ دے رہی ہے، خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے،ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی محمد ریاض نے بصارت سے محروم افراد میں عید گفٹ تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی کراچی کی تنظیم کے آرگنائزر انور مسیح اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور خصوصی افراد کے مسائل پر روشنی ڈالی، اے ڈی سی نے مزید کہا کہ یہ افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان میں بیش بہا صلاحتیں موجود ہیں جو وہ ملک و وقوم کی خدمت کیلئے بروئے کار لاسکتے ہیں اور حکومت ان افراد کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس موقع پر مہمانوں نے بصارت سے محروم افرادجن میں مرد و خواتین اور بچے شامل تھے میں عید گفٹ تقسیم کئے، تقریب میں محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر محمد ابرار خان سمیت سماجی کارکنوں،صحافیوں اور عمائدین علاقہ نے بھر پور شرکت کی