ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے میں مجموعی طور پر 1436 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 1135 ہیں۔
اس کے علاوہ 126 ٹریفک حادثات ، 132 آتشزدگیاں، 19 گولی لگنےکے واقعات، 03 پانی میں ڈھوبنے، ایک سلنڈر دھماکہ اور 20 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔
ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1333 افراد کو بچایا جن میں 1042 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، 291 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 03 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس نے بھی جون کے مہینے میں 535 تک مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیے جن میں مجموعی طور پر 539 مریضوں کو بچایا گیا۔
محکمہ صحت کے ایمولینس میں 481 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 54 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیے۔
حسب معمول ریسکیو 1122 سوات کا کنٹرول روم جون کے مہینے میں بھی شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 29573 کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 15473 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمات کے لئے تیار ہیں۔
خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند حاضر خدمت ہیں۔
ریسکیو 1122نے جون مہینے کی رپوٹ پیش کردی
