مینگورہ۔کیمیکل سے تیارکردہ گڑھ بھی مارکیٹ میں آگیا،اصل اور نقل کی پہچان مشکل،عوام انگشت بدنداں،حیراں وپریشاں،متعلقہ حکام بے خبر،حکومت سے کارروائی کی اپیل،معلوم ہوا ہے کہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بڑے پیمانے پر کیمیکل سے تیارکردہ گڑھ پہنچادیاگیاہے جو دراصل انتہائی مضرصحت ہے مگر عوام کیلئےاصل اور نقل میں پہچان کرنا مشکل ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ لاعلمی کی وجہ سے یہ کیمیکل زدہ گڑھ خرید کر استعمال کررہے ہیں جو ان کیلئے مالی نقصان کے علاؤہ امراض کاسبب بھی بن رہا ہے،یہ گڑھ کافی عرصہ سے مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہورہاہے مگر تاحال اس طرف کسی ذمہ دار نے توجہ نہیں دی ہے،عدم توجہی کے سبب گڑھ کے نام پر زہر کا یہ کاروبار عروج پر پہنچ گیاہے جسے سادہ لوح عوام استعمال کررہے ہیں تاہم مقامی لوگوں نے حکام سے مارکیٹ میں موجود کیمیکل سے بنائے گئے گڑھ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کرانے اور اس کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔