سوات:ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات کے درزی بھی بجلی کی طویل بندش سے پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شہر میں 16-17 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ جس کے باعث کام کرنا محال ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کاریگر کام نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ  کسٹمر الگ سے ناراض ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے دن میں6 سے 7 جوڑے بنانے والے کاریگر اب 2 سوٹ بھی مشکل سے ہی بنا پاتے ہیں جس کے باعث ان کا گزر اوقات کرنا بھی محال ہو گیا ہے ۔درزیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے بھی بازاروں کی رونقین ماند پڑی ہیں جبکہ دوسری طرف تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹیلرز کیلئے جنریٹر چلانا بھی محال ہے ۔درزیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عید سے قبل ہنگامی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرے تاکہ کاروبار مزید متاثر نہ ہو اور لوگوں کے کپڑے بھی بروقت تیار ہو سکیں ۔